رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ آمد
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ اور حلقہ لیاری کراچی سے متحدہ مجلس عمل کے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید کی گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ سید مودودی ؒ بلڈنگ آمد، ذمہ دارن سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗجنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ سید عزیر حامد ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق رضا ٗسیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم ٗصدر جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک عمران ٗجماعت اسلامی کینٹ کے رہنما حافظ خضر حیات ٗ رانا ضیا اللہ ٗ عبدالودود اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔