میاں محمد مشتاق کی سربراہی میں کم خرچ میں حاجیوں کو زیادہ سہولیات میسر ہوں گی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)رفیقِ حجاج کمیٹی پاکستان کے صدر بابو عمران قریشی نے میاں محمد مشتاق کو وفاقی سیکرٹری مذہبی اُمورکا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اوراُمید ظاہر کی کہ اُن کی سربراہی میں اللہ کے مہمانوں حاجیوں کو کم خرچ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں گی۔بابو عمران قریشی نے تجویز پیش کی کہ نئے وفاقی سیکرٹری حاجی کیمپوں میں بالخصوص 5 نومبر کو حاجی کیمپ اسلام آباد میں منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں شرکت کریں اور شرکاء سابقہ حاجیوں ،ماسٹر ٹرینرز، ٹورز آپریٹرز، پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور حج سے متعلقہ دیگر تنظیموں کی طرف سے دی جانے والی آراء اور تجاویز کا بغورِ خود مشاہدہ کریں تا کہ قابلِ عمل تجاویز کو نئی حج پالیسی کا حصہ بنایا جا سکے۔ رفیقِ حجاج کمیٹی عرصہ 32 سال سے حاجیوں کی بے لوث خدمات کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے اور نئی حج پالیسی کے لئے اپنی تجاویز پیش کرے گینئی حج پالیسی میں بڑا چیلنج ارضِ مقدس میں سستی اور نزدیکی رہائش گاہوں کا حصول،حج اخراجات کومتوازن رکھنا، اور ائرفئیر میں کمی ہے۔