نابینا پن کا 80 فیصد اور کمزوربصارت قابل علاج اور قابل تحفظ امراض ہیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو عالمی یوم بصارت منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود 36ملین نابینا اور 217ملین ایسے افراد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے جو درمیانی سے نہایت کمزور بصارت کا شکار ہیں۔لہٰذا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے سنہ 2003ء میں (SiB)پروگرام شروع کیا جس کا مقصد بصارت سے قابل علاج محرومی سے نمٹنا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے قابل علاج نابینا پن اور کمزور بصارت کے خلاف جد وجہد کے لیے 100ملین امریکی ڈالرز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔