دیہی خواتین کا عالمی دن کل منایا جائیگا
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبرپیر کو منایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔اس سلسلے میں سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں-