کلین گرین پاکستان مہم سرسبز اور شفاف پاکستان کی طرف نہایت اہم قدم ہے
اسلا م آباد ( نوائے وقت نیوز)مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے ہفتہ کو سید پور ویلیج اسلام آباد میں وزیراعظم کی مہم کلین اینڈ گرین پاکستان کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہا کہ کلین گرین پاکستان مہم سرسبز اور شفاف پاکستان کی طرف نہایت اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ اس کلین گرین پاکستان مہم میں شجرکاری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لیکوئیڈ ویسٹ مینجمنٹ، نئے ٹائیلٹس کا قیام اور صفائی ستھرائی پر فوکس کیا جائے گا-انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے -