سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی گرفتاری ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس طلب
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی گرفتاری کے معاملے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلیٰ سطح اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا۔واقعے پر ملک کی کئی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا کہنا ہے مجاہد کامران کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین کو اس حوالے سے اپنے تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ اجلاس چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی سربراہی میں ہو گا، جس میں سخت احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔