ٹرانسپورٹرزکے کرایوںمیں اضافہ روکا جائے : پاسبان
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقارنے کہا ہے کہ جرمانہ مسائل کا حل نہیں عوام کو ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایہ وصولی سے نجات دلانے کی ضرورت ہے ۔ جرمانے کی خبریں اخبارات کی حد تک محدود ہیں عملاً کوئی کاروائی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ۔ ٹرانسپورٹرز کے سامنے بے بسی کا کردارحکومتی کرپشن کو ظاہر کرتا ہے ۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ شائع کرے اور اس پر انتظامی سطح پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں سردار ذوالفقار نے کہا کہ حکومتی ادارے عوام کے مفادات کا تحفظ کریں ۔ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل روکا جائے ۔