سابق حکمرانوں نے اقلیتوں کوحقوق سے محروم رکھا‘ عادل جارج مٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف اقلیتی ونگ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کا اجلاس محمود آباد میں ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن ور تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے رہنما عادل جارج مٹو نے کہا کہ اقلیتوںکے حقوق کی پاسداری کرنے کا دعویٰ کرنے والے سیاسی جماعتوں نے اقلیتوں کو طویل عرصے تک دھوکے میں رکھ کر حقوق سے محروم رکھا۔ آج اقلیتوں میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور پاکستان بھر کی اقلیتیںعمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکی ہیں اورتحریک انصاف کے اصلاحاتی اور ترقیاتی پروگرام کی بھرپور حمایت کرتی ہیں انہوں نے کارکنوں نے کہا کہ کراچی کی تمام حلقوں میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کریں اوراین اے 243 سے عالمگیر خان اور این اے 242سے آفتاب احمد صدیقی سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی تمام حلقوں سے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے جانفشانی سے خدمات انجام دیں۔