ملک سے بے یقینی کی صورتحال ختم کی جائے،نوید قمر زیدی
کراچی( نیوز رپورٹر) تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے صدر سید نوید قمر زیدی نے کہا کہ ملک سے بے یقینی کی صورتحال ختم کر کے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے کیونکہ اس وقت ہر شخص عدم استحکام اور بڑھتے ہوئے مہنگائی کے رجحان سے پریشان ہے ،عوام چاہتے ہیں کہ انہیں ریلیف دیا جائے اور ایسے اقدامات کیئے جائیں جن سے عام آدمی کو فائدہ ہو لہٰذا حکمران اس صورتحال کو ختم کر کے یہاں امن و استحکام کو قائم کریں تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی کا خاتمہ ہو اور ہرشہری آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکے اسکے ساتھ ساتھ یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان بھی یکجہتی کی فضاء قائم رکھیں ۔