پولیس موبائل میں فیول استعمال پر چیک اینڈ بیلنس رکھا ہے‘ آئی جی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت سی پی او میں اجلاس کے دوران سندھ پولیس ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ(TNT)اور ٹیلی کمیونیکشن شعبہ جات کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے شعبہ بریفنگ سمیت درکار ودستیاب وسائل/پولیس وہیکلز کی تفصیلات بھی بیان کیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ جات کی موبائل اور موٹرسائیکلز کی پیٹرول/ڈیزل کی ماہانہ مقدار میں اضافے کہ لیئے تمام تر ضروری اقدامات پر مشتمل جامع سفارشات ارسال کی جائیں ۔تاہم اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونیوالے فیول پر بھی چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہیڈکوارٹرزگارڈن ساؤتھ میں ایم ٹی ورکشاپ اسکول کے جلد سے جلد قیام کے ضمن میں ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں جسکا مقصد تمام اضلاع کے ایم ٹی ورکشاپس کے اسٹاف کو تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔