ایس ڈبیلو ایم کے 54 ملازمین 2 ماہ کی تنخواہ سے محروم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ بلدیہ جنوبی کے 54ملازمین جنہیں ٹرانسفر کرنے کے باوجود دوماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم کر دیا گیا ہے‘ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث انکے گھروںمیںفاقہ کشی شروع ہو گئی ہے فیسیں ادا نہ کرنے پر اسکولوں سے بچوں کو فارغ کیا جارہا ہے جبکہ کرائے کے مکانات میں رہنے والے ملازمین کو مالکان کی جانب سے بے دخلی کے نوٹس بھی جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں اسی طرح فلیکسی لون لینے والے ملازمین پر ڈبل جرمانہ عائد کرنے کے باوجود ان کو نادہندگی کے نوٹس جاری کئے جا رہے ہیںمیونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ ‘جنرل سیکریٹری ملک نوازنے ایم ڈی سولڈ ویسٹ اور چیئرمین واٹر کمیشن سے نوٹس لے کر فوری طور پر ان 54ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔