سندھ حکو مت نے فنڈز میں کمی کردی بلدیہ عظمی کا ما لی بحران بڑھ گیا
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) حکو مت سندھ کی جا نب سے کے ایم سی کو دیئے جا نے والے فنڈز میں کمی کے باعث ما لی بحران بڑھ گیا ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رواں ما لی سال کیلئے او زیڈ ٹی کی مد میں 3 ارب36 کر وڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے گزشتہ ما لی سال بھی مذکو رہ رقم ہی او زیڈ ٹی کیلئے مختص کی گئی تھی پچھلے ما لی سال میں او زیڈ ٹی کی مد میں حکو مت سندھ سے وصول ہو نے والی رقم ایک ارب91 کر وڑ لگ بھگ رہی حکو مت سندھ سے خصوصی امداد کی مد میںرواں مالی سال اور پچھلے ما لی سال کیلئے 6 ارب مختص کئے پچھلے ما لی سال6 ارب کے مقا بل بلد یہ عظمیٰ کراچی کو4 ارب64 کر وڑ روپے حکو مت سندھ سے مل سکے‘ حکو مت سے متفرق امداد کی مَد میں گز شتہ برس 70 کر وڑ مختص کئے گئے تھے سندھ حکو مت کی جا نب سے کم گرانٹ یا عددی ہیر پھیر شہر یو ں کے مسائل کے حل میں رکاو ٹ بنا ہوا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اس کا جائز حق ملنا چاہئے بجٹ کے اعداد و شمار یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ حکو مت سندھ ما لی معاونت فراہم کرنے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی سے زیادتی کر رہی ہے ۔