بورے والا: ختم نبوت کے حق، قانون میں تبدیلی کے مرتکب افراد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
بورے والا(نامہ نگار)تحریک انصاف،پاکستان عوامی تحریک،جمعیت علماء اسلام اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے مرتکب ذمہ داران اور رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پریس کلب کے سامنے مظاہرین کی حکومت اور قادیانیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ختم نبوت کے حق میں اور قانون میں تبدیلی کے مرتکب حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان،خطیب جامع مسجد ڈی بلاک حافظ محمد یاسر راشدی ،چوہدری اعجاز اسلم،جماعت اہلسنت کے رہنمائوں سید ابو الحسن گیلانی ،قاری طارق اسماعیل شاہ ،احمد رضا بشیری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران جس طرح پانامہ میںرسواہوئے ہیں اسی طرح عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے حکمران نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی ذلیل و رسوا ہوں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفیٰ بھٹی ، طارق محمود باجوہ ،رائو ارشاد احمد خاں ، علی جاوید گجر،افضال طاہر بھٹی ،سید خادم حسین شاہ اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دریں اثناء جماعت الداعوۃ کے زیر اہتمام بھی مرکز شہداء مجاہد کالونی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قاری خالد مجاہد اور محمد فیصل بلال نے کی۔