کیاس Chaos

14 اکتوبر 2016

ڈکشنری میں لفظ’ کیاس ‘Chaosکے معانی یہ لکھے ہیں۔گَڈمَڈ، ابتری، افراتفری۔ اگر اس لفظ کو مجسم دیکھنا ہو تو ہمارے شہروں اور سیاسی کاروبار کو ملاحظہ کیجیے ‘ معانی بخوبی دکھائی دے جائیں گے۔
اب ذرا گَڈمَڈ کے انگریزی معنی دیکھ لیے جائیں:ہندی لفظ ہے اور صفت ہےDisordered; mixed up; muddled; adultrated.ابتری کے انگریزی معانی:فارسی لفظ ہے۔Deterioration; ruin; worthlessness; poverty; disorder; confusion; bad management. افراتفری کے انگریزی معانی:Uproar; tumult; disorder; hurly-burly; hurry-scurry; confusion; dismay; panic; turmoil.
امید ہے ہماری تصویر واضح ہو گئی ہو گی ۔ مزید وضاحت چاہئیے تو یہ خبریں ملاحظہ کیجیے: چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی اہلیہ کی بطور جج تقرری کو چیلینج کر دیا گیا۔
”فاروق ستار اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ “ ملک نہ زندہ باد کے نعروں سے بنتے ہیں نہ مردہ باد کے نعروں سے ٹوٹتے ہیں۔“ ندیم نصرت۔سینئیر رہنما ایم کیو ایم لندن۔
اشتعال انگیز تقاریر کیس میں متحدہ کے بانی اورفاروق ستّار سمیت 5 ملزموں کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کا مفرور ملزموں کے نہ آنے پر اظہارِ برہمی، خواجہ اظہارالحسن پیش ہو گئے۔
”2018 میں نواز شریف جیل جائیں گے۔ وزیرِ اعظم ہمارا ہو گا۔ ایک چھکّا لگا کر وزارتِ عظمیٰ حاصل نہیں کی جا سکتی“: بلاول
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلاول بھٹو و زرداری کی غیر معمولی پذیرائی۔ ایاز صادق خود لے کر آئے ‘ اسپیکر گیلری میں بٹھایا‘ اجلاس میں اعلان بھی کیا۔( اسپیشل رپورٹ)
زیرِ حراست ملزم کی نشان دہی پرکراچی نائن زیرو کے قریبی مکان کے صحن میں بنائے گئے تہ خانے سے راکٹ لانچر‘ اینٹی ائر کرافٹ گنوں سمیت جدید اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
پاناما لیکس: نواز شریف کے خلاف درخواست پر فُل بنچ بنانے کی سفارش۔ ڈویژن بنچ نے کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ نیب نے انکوائری کی نہ ہائیکورٹ کے نوٹس پر جواب دیا۔
5 ارب کرپشن‘ شرجیل میمن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔سابق وزیر سمیت انیتا بلوچ، سارنگ لطیف، الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان نے کرپشن کی۔اختیارات کا فائدہ اُٹھا کر غیر قانونی بھرتیاں کیں‘ اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑ کرپشن کی۔
کراچی کے تاجروں کو دوبارہ(یعنی پھر سے)بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔
تنخواہوں سے محروم ٹھٹھہ‘ سجاول کے سرکاری ڈاکٹروں کا کام کرنے سے انکار۔ پہلے سے بد حالی کا شکار اسپتالوں کی حالت مزید ابتر ہو گئی۔
بھارت کے خلاف جارحانہ حکمتِ عملی۔ سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک بنانے کی تجویز۔سینیٹ ہول کمیٹی کا اجلاس۔ ڈی جی آئی ایس پی آر مصروفیت کی بنا پر شرکت نہ کر سکے۔ ہول کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس چئیر مین سینیٹ میاں رضا ربّانی کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہُوا۔
”کشمیریوں کے مسائل کے حل کی کُنجی مسلم لیگ نون کے پاس ہے۔“
بوگس ووٹر لسٹوں کو درست نہ کیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے‘ جماعتِ اسلامی۔
”اکتوبر کے آخر میں عمران خان کی سیاست کی آخری رسومات ادا ہوں گی۔ “گُجر
کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن۔ کالعدم تنظیم کے 6 ملزمان سمیت31 گرفتار۔گُجر چوک سے لُٹیرے گرفتار کر لیے۔
”278 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔“ قمر زمان چوہدری۔”شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔“کانفرنس سے خطاب۔
”تصادم کی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ یک جہتی کے راستے پر چلنا وقت کا تقاضا ہے“ شہباز شریف، ”قومی مفاد کے سامنے ذاتی مفاد کی کوئی حیثیت نہیں“۔ سعد رفیق سے گفتگو۔
کراچی میں پانی کے بحران کا نوٹس لیا جائے۔ٹینکر مافیا سے عوام کو مہنگے داموں پر پانی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ بحران میں ملوث واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف کار روائی کی جائے۔“ متحدہ اراکینِ اسمبلی۔
سید مُراد علی شاہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ہاو¿س میں ورلڈ بینک کے 82 ملین ڈالر کے تعاون سے کراچی لیو ایبل امپروومنٹ پراجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں فرمودہ چند ارشادات :کراچی کو جلد خوبصورت شہر میں تبدیل کر دیں گے۔دنیا کے 140 اہم اکثریت شہروں میں کراچی 134 ویں نمبر پر ہے‘ جس کی وجہ انفرا سٹرکچر کی بد حالی اور بڑے حصے کا غیر ترقی یافتہ ہونا ہے۔شہر کے پرانے علاقوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں سڑکوں کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس، پارکوں مارکیٹوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
مندرجہ بالا خبریں اور مکالما ت صرف 4 اور 6 اکتوبر 2016 کے نوائے وقت کراچی کے پہلے اور آخری صفحات سے نقل کردہ ہیں۔یقیناً آپ پر لفظ کیاسchaos کے تمام تر معانی مکمل طور پر عیاں ہو گئے ہوں گے۔ ع آفتاب آمد دلیلِ آفتاب