اورنج ٹرین منصوبہ، سپریم کورٹ نے ماہرین کا دو رکنی کمشن تشکیل دیدیا

14 اکتوبر 2016 (20:04)
 اورنج ٹرین منصوبہ، سپریم کورٹ نے ماہرین کا دو رکنی کمشن تشکیل دیدیا

 اورنج ٹرین منصوبے میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ماہرین کا دو رکنی کمشن قائم کر دیا ، کمشن ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے پانچ رکنی لارجر بنچ کے سامنے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کےلئے تکنیکی ماہرین کے تین تین نام سربمہر لفافے میں پیش کر دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس میں پوشیدہ رکھنے والی کوئی بات نہیں۔ فریقین ناموں پر مشاورت کر لیں۔ فریقین ایک دوسرے کے ماہرین کے ناموں پر متفق ہوں۔ اگر فریقین متفق نہ ہوئے تو ہم فیصلہ کریں گے۔ عدالتی ہدایت پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی گئی۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے اورنج لائن منصوبے پر نیسپاک کی رپورٹ کے جائزہ کیلئے دو رکنی کمشن بنا دیا ، کمشن میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی کے پروفیسر رابن اور پرائیویٹ کنسلٹنگ انجینئرنگ کمپنی شامل ہیں ۔ عدالت نے کمشن کو منصوبے کے حوالے سے نیسپاک کی رپورٹ کا جائزہ لے کرایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کمشن کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ عدالت نے کمشن کی رپورٹ آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...