کوئٹہ :نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایف سی کے3 اہلکار جاں بحق

14 اکتوبر 2016 (15:29)

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایف سی3 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سمنگلی روڈ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اچانک ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی .جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپربی ایم سی ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے تینوں اہلکار شہید ہوگئے۔شہیدہونے اہلکارمیں عارف ،عبدالطیف اورفیض اللہ شامل ہیں ۔پولیس اورسکیوٹی فورسز نے کے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے پولیس اورانتظامیہ کوملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی ہے۔