سندھ بھرمیں دکانیں 7 اورشادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

14 اکتوبر 2016 (14:51)
سندھ بھرمیں دکانیں 7 اورشادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں یکم نومبر سے بازار شام 7 بجے اور شادی ہالز رات 10 بند کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں بازاروں کو شام 7 بجے بند کرانے کے فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، اس کے علاوہ شادی ہالزکی انتظامیہ کو تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرانے کا پابند کیا جائے گا. دکانوں اورشادی ہالز کی وقت پر بندش سے بجلی کی خاطرخواہ بچت ہوگی۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شادی کے کھانے میں ون ڈش کا قانون سختی سے لاگر ہوگا اور کسی بھی تقریب میں صرف سالن روٹی، چاول اورمیٹھے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں پریکم نومبر سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فیصلوں پرعمل کے لیے انتظامیہ کاروباری تنظیموں سے رابطے کریں اور انہیں روزانہ کی بنیاد پررپورٹ فراہم کریں۔