پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

14 اکتوبر 2016 (14:42)

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود پردہ باغ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل رحمان علی کو قتل کردیا۔ایس ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح پانچ بجے رونما ہوا جب پولیس کانسٹیبل گھر سے سبزی منڈی کی طرف جارہا تھا ، کانسٹیبل سابقہ سروس مین تھا اور ایس پی او کے تحت پولیس میں بھرتی ہوا تھا ۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آ پریشن بھی شروع کردیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔