سی ٹی ڈی کی لوئر دیر میں کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

14 اکتوبر 2016 (14:33)
سی ٹی ڈی کی لوئر دیر میں کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

پشاور : محکمہ انسداد دہشتگردی نے لوئر دیر میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد صالح محمد کو گرفتار کر لیا ۔ جمعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے لوئر دیر کے علاقے چکدرہ بازار میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی جس دوران مبینہ دہشت گرد صالح محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم پر 2009ءمیں بم حملوں میں ڈاکٹر کو اغواءکرنے کا الزام ہے تاہم اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔