کراچی: کراچی کے علاقہ گڈاب میں رینجرز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہونے والے چار افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ چار دہشت گردوں کی شناخت حبیب الرحمن، گل فراز، علی میاں اور محمد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد پاک فوج اور ایف سی پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولیاں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور گروپ کے دیگر ارکان کی کراچی میں موجودگی کے شواہد سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے انہیں پکڑنا چاہا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جبکہ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کورنگی اڑھائی نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہزاد اختر شہید ہو گئے۔ شہزاد اختر گاڑی میں سوار تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38