تحریک انصاف ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریگی‘ چودھری سرور کی مقبول بخاری سے گفتگو
ملتان (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما مقبول بخاری نے لاہور میں سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اس موقع پر چودھری محمد سرور نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے تحریک انصاف میں کسی عہدہ کا لالچ نہیں عہدہ کا لالچ ہوتا تو گورنر شپ کو ٹھوکر مار کر عمران خان کے ساتھ شامل نہ ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے منافقت کا خاتمہ کرینگے 30 اکتوبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد کو بند کرینگے۔