ترقی و خوشحالی کے حکومتی دعوئوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: ملک اسلم بلوچ

14 اکتوبر 2016

شیخوپورہ ( نمائندہ نوائے وقت )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ومرکزی انجمن تاجران چیئرمین ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ 2سالوں میں1985ارب کا قر ضہ لیناحکمران کاعوام اور معیشت پر ڈران حملہ ہے ‘(ن) لیگ کے ’’مال بنائوادارے ‘‘ کے سواملک میں کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا ہے ‘ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعوئوں کا حقیت سے کوئی تعلق نہیں عملی طور پر حکومت کی کار کردگی زیرو ہیں ۔ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانیوالی (ن) لیگ کا مشن صرف قر ضے لینا بن چکا ہے اور اب وزارت خزانہ نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ 2015/16میں حکومت نے1985ارب روپے کے قر ضے لیے اس سے بڑ ا ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوسکتا ہے؟