سانحۂ کربلا صبرواستقامت کی لازوال مثال ہے: معصوم حسین شاہ

14 اکتوبر 2016

شیخوپورہ ( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سالانہ پیغام حسین ؓ کانفرنس ڈیرہ چوہدری غلام مصطفی ورک ایاں ورکاں میں منعقد ہوئی جس کی صدرات پیر معصوم حسین شاہ نے کی کانفرنس پاکستان سنی تحریک کے صدر محمد وسیم نقشبندی ،چوہدری حبیب عالم ورک ،علامہ شہباز قادری ،صاحبزادہ احمد رضا نقشبندی ،چوہدری خورشید عالم ،حافظ کامران نقشبندی ،علی محمد قادری ،احمد رضابھٹی ،علامہ زبیر فریدی ،چوہدری مشتاق ڈھلوں سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور ہم مسلمانوں کیلئے مقدس و مقدم دن ہے یہی وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے لوح وقلم پیدا فرمایا ، رسول کریم ﷺ کی حسنین کریمین سے محبت ہمارے لئے مشعل راہ ہے جبکہ سانحہ کربلا صبر و استقامت کی لازوال مثال ہے، نواسہ رسول نے اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانیوں پیش کیں تاکہ اسلام زندہ جاوید رہے۔