پیپلزپارٹی نے ہر دور میں کشمیر کاز کیلئے بھرپور آواز اٹھائی: ملک جاوید اکبر

14 اکتوبر 2016

شیخوپورہ ( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ملک جاوید اکبر ڈوگر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں ہرفورم پر کشمیر کاز کیلئے بھرپورآوازاٹھائی ۔نوازشریف اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں نریندرمودی کی انتہاپسندانہ روش کیخلاف خاموش رہے ،ان کی یہ مجرمانہ خاموشی ایک طرح سے ان کے بھارتی ہم منصب کیلئے کلین چٹ تھی ۔نوازشریف پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازعات کاپائیدارحل تلاش کرنے جبکہ دشمن ملک کی اشتعال انگیز ی کے جواب میں جرأتمندانہ موقف اختیارکرنے میں ناکام رہے انہوں نے کہا ہے کہ شاعرانہ جملے دشمن کامزاج نہیں بدل سکتے، حکمرانوں کی طرف سے پھولوں کی باتوں سے بھارتی حکمران آگ اگلنا بندنہیں کریں گے۔عوام کوحکمرانوں کی نیت اورکمٹمنٹ پرشبہ ہے ،ان کے بیانات میں تضادات اورابہام سے انکارنہیں کیا جاسکتا ۔