نواسہ رسولؐ نے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ کیلئے بلند کردیا: افتخار حسین جالندھری

14 اکتوبر 2016

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) ز عالم دین وصدر بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب میاں افتخارحسین جالندھری نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نے پرچم اسلام کو ہمیشہ بلند کردیا امام حسین ؓ نے اسلامی ریاست کی روح کے احیاء کیلئے قربانی دی اور اپنے خاندان کی عظیم الشان قربانیاں پیش کرکے یہ ثابت کیا کہ دین اسلام کی سربلندی اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی زندگی کا مقصد ہے 14 سو سال سے انسانیت حضرت امام حسین ؓاور حضرت امام حسن ؓ کی لازوال جدوجہد اور قربانی کے ثمرات سمیٹ رہی ہے عظمت اسلام کے احیاء کو عروج مل رہا ہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ واقعہ کربلا کو اپنے کیلئے مشعل راہ بنائیں تاکہ وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ،کامران اور سرخرو ہوسکیں ان خیالات کااظہارانہوں یہاں ہائوسنگ کالونی میں سالانہ شہادت امام حسین ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں اسلم جالندھری ،میاں ذوالفقار جالندھری ، اختر حسین جالندھری ،میاں شاہد اسلم جالندھری ودیگر بھی موجودتھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ مظہر علی نے کہاکہ امام حسین ؓ نے 72 سر قربان کرکے دین اسلام کی آبیاری کی حضرت امام حسین ؓ کی زندگی ، سیرت وکردار ، ہمارے لیے مینار نور ہے آج ہم ان کی سیرت طیبہ پر عمل پیر اہوکر نہ صرف یزیدی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں