’’دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے‘‘

14 اکتوبر 2016

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ لا ئیو سٹاک کے زیراہتما م ضلع کو نسل ہال میں دودھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکر ٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد عاشق ڈوگرتھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارمر کو دود ھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے ہر وینٹری ہسپتال میںوافرمقدارمیں ادویات فراہم کردی گئی ہیں اب آپ کو بازار سے نہیں خریدنا پڑیںگے۔ ناقص کھل بنولہ تیار کرنے والی 70فیصد فیکٹریوں کو کنٹرول کرچکے ہیں باقی پر بھی کام جاری ہے ہم نے باہر سے سیمن امپورٹ کیے ہیں جوعنقریب فارمر کو رعائتی قیمت پر دیں گے ننکانہ صاحب میں 16اکتوبر سے رعائتی نرخوں پر پانچ مرغیوں اور ایک مرغا پر یونٹ 840روپے کا ملے گا جس سے انڈوں اور گوشت کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اس وقع پر ڈاکٹر حیدر خان ڈی ایل او ننکانہ، ڈاکٹر محمد مشرف ، ڈ اکٹر محمد افضل،ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر سنبل ،محمد طیب اورحاجی محمد عباس نے بھی خطاب کیا ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...