مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی آج اور کل ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ

14 اکتوبر 2016

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ شکیل احمد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی 14اور 15اکتوبرکو متعلقہ ریٹرننگ آفیسر زکے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ جب کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17اور 18اکتوبر2016کو ہوگی، اس ضمن میں تمام متوقع امیداواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے از سر نو کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہونگے اور سکیورٹی کی فیس بھی دوبارہ جمع کروانی ہوگی جبکہ پہلے شیڈول کے تحت جمع شدہ کاغذات نامزدگی اور سکیورٹی فیس قابل قبول تصور نہ ہونگے۔