ڈی سی او اور ڈی ڈی پی او گجرات نے ارکان اسمبلی کے ساتھ ماتمی جلوس کی مانیٹرنگ کی

14 اکتوبر 2016

گجرات( نامہ نگار)ضلع بھر میں 10محرم الحرام کے بیشتر جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ دن بھر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ ٹی ایم اے آفس میں قائم کنٹرول روم میں جلوسوںکی مانیٹرنگ کے موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری عابد رضا، حاجی عمران ظفر، میجر (ر)معین نواز، میاں طار ق محمود، مسلم لیگ ن کے راہنما، چوہدری رضا علی وڑائچ اور کور امن کمیٹی کے ممبران سید الطاف الرحمان، خادم علی خادم، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ، خادم سلیمی، ٹی ایم او خرم محمود، عظمت فرید، سول ڈیفنس آفیسر محمد اشفاق، ثنااللہ بٹ، منور کھوکھر، ذوالفقار پہلوان بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں 32ماتمی جلوس نکالے گئے ان میں 1جلوس اے پلس، 3اے اور 10جلوس بی جبکہ باقی سی کیٹگری کے تھے تمام جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے تھے اور متعلقہ انتظامی و پولیس افسران اور امن کمیٹی کے ارکان کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ارکان اسمبلی بھی اپنے علاقوں میں جلوس کے ہمراہ اور کنٹرو ل روم میں موجود رہے اس کے ساتھ سول ڈیفنس، ریسکو 1122، محکمہ صحت کی ٹیمیںبھی الرٹ رہیں۔ انہوںنے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں، امن کمیٹی کے ممبران، علما ء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی ۔ دریں اثنا ء منتخب ارکان اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری عابد رضا، حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا ۔