کار سے 120 بوتل ولایتی شراب برآمد

14 اکتوبر 2016

گجرات( نامہ نگار)ایس ایچ او ماڈل تھانہ اے ڈویژن مجاہد عباس نے دوران گشت شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی، 120ولایتی شراب برآمد، ملزم آصف راحیل کی شراب سے بھری گاڑی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا، بتایاگیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن مجاہد عباس نے دوران گشت مشکوک گاڑی کو چیک کیا، جس میں سوار ڈرائیور آصف راحیل کی تلاشی لی تو گاڑی سے 120 ولایتی شراب کی بھری بوتلیں برآمد ہوئی۔