ایڈیشنل سیشن جج گجرات نے ڈکیتی کے مجرم کی ٹرائل کورٹ سے سزا بحال رکھتے اپیل خارج کر دی

14 اکتوبر 2016

گجرات( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج گجرات محمد عرفان بسرا نے تھانہ رحمانیہ کے ڈکیتی مقدمہ میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے مجرم افضال احمد کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کو بحال رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی اور سزا بحال کرنیکا حکم جاری کر دیا مجرم افضال احمد کو 18جون2016کو علاقہ مجسٹریٹ تھانہ رحمانیہ زمان علی رانجھا نے جرم ثابت ہونے پر 8سال قید 60ہزار جرمانہ اور ایک لاکھ روپے ہرجانے اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 2ماہ قید جبکہ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 4ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم سنایا تھااستغاثہ کے مطابق مجرم محمد افضال نے دیگر اشتہاری ملزمان کے ہمراہ مل کر سال2013میں گائوں رحمانیہ کے رہائشی حاجی عبدالرحمان کے گھر لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی کی تھی