وہاڑی: سکول بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا‘ نوجوان جاں بحق‘ 3افراد زخمی

14 اکتوبر 2016

وہاڑی ( نامہ نگار) خانیوال روڈ پر سپیشل ایجوکیشن ہائی سکول کی بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ، حادثہ کے نتیجہ میں18سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی۔ واقعات کے مطا بق نواحی گائوں40ڈبلیوبی کا رہا ئشی 18سالہ قاری عمر فاروق اپنے کز ن عبدالمجید اور دو چھوٹے کزنوں محمدعصیان ، زین العابدین کے ساتھ خانیوال روڈ پر موٹر سائیکل پر وجھیانوالہ جا رہا تھا کہ پل پٹھ راجباہ کے قریب پیچھے سے آنے والے سپیشل ایجوکیشن سکول کی بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں قاری عمر فاروق موقعہ پر جا ں بحق ہو گیا جبکہ بچو ں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیمون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا۔ بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا اور پولیس نے کا رروائی شروع کردی اچانک نعش گھر پہنچی تو والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔