نوجوانوں کو تحریک پاکستان سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے: صفدر عباس

14 اکتوبر 2016

وہاڑی ( نامہ نگار) نظریہ پاکستان ٹرسٹ وہاڑی کے چیئرمین ڈاکٹر صفدر عباس شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تحریک پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کے متعلق آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کانگریسی ذہنیت کے لوگوں اور انڈین میڈیا کی یلغار کی وجہ سے نوجوان نسل قیام پاکستان کے حوالے سے سوالات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداران کے چناؤ کے موقع پر کیا انہوں نے نظریہ پاکستان کے بانی جناب مجید نظامی کی اس سلسلے میں خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا میاںجہانزیب یوسف کو سرپرست، سید محمد علی شاہ کو صدر ،نظام دین جٹ کو سینئر نائب صدر، اے ڈی صابرکو نائب صدر ،ڈاکٹر منور راؤ کو جنرل سیکرٹری، راؤ غلام نبی جوائنٹ سیکرٹری، طارق سعید فنانس سیکرٹری، محمدرمضان گجرکوسیکرٹری نشرو اشاعت منتخب کیا گیا نو منتخب چیئرمین نے تمام عہدیداروں کی ہدایت کی کہ معاشرتی اصلاح کیلئے سب مل جل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔