وہاڑی : پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

14 اکتوبر 2016

وہاڑی(نامہ نگار)سیا سی وسماجی رہنما حاجی بہادر خاں گجر کے ڈیرہ پر اراکین اسمبلی کا اکٹھ جس میں ایم این اے حلقہ168سید ساجد شاہ ، ایم پی اے بلال اکبر بھٹی ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے علاوہ حلقہ چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر ، چیئرمین چودھری حبیب احمد ، چودھری مشتا ق گجر ، وائس چیئرمین مہر ذوالفقار گرواہ سمیت معز زین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ، شامل ہونے والوں میں میاں خان گجر ، مہر سلطان سینچ ، سرور قریشی ، حاجی اختر، صوفی اسلم ، رانا رئوف ، رائے شوکت ، باش علی ، رمضان نمبردار ، محمدسلیم ، رانا اخلاق، محمد اقبال جنرل کونسلر، یاسین بھٹی ، اشرف نمبردار، ممتا زحسین ڈوگر، ملک خادم حسین ودیگر افراد شامل ہیں اس موقعہ پر سید ساجد شاہ ایم این اے نے کہا کہ خوش آمدید کہتے ہیں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، بلال اکبربھٹی نے خطاب میں کہا کہ شمولیت کرنے والے ہمارے دستِ با ز و ہیں اور پارٹی کا سرمایہ ہیں اس موقعہ پر یوسی چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہونے والوں پر فخر ہے اور میاں نوا زشریف ، میاں شہبازشریف کی ایک کال پر ہرقسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اس موقعہ پر چیئرمین چودھری حبیب احمد ، وائس چیئرمین ، مہر ذوالفقار گرواہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔