وہاڑی: ٹی ایم اے افسروں نے مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا

14 اکتوبر 2016

وہاڑی ( نامہ نگار) ٹی ایم اے افسران نے جانوروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا پیپلز کالونی کے گلی بازاروں میں ریڑی گدھے ۔خچر سمیت جانوروں کی بھر مار کانگو و ڈینگی وائرس سمیت امراض پھیلنے کا خدشہ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے زیڈ بلاک ،وائی بلاک ، وی بلاک کے مکینوں ملک شریف، محمدشبیر، چوہدری شبیر، چراغدین، محمد حنیف و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی صحافیوں کو بتایا کی ٹی ایم اے کے افسران نے چمک اور سفارشی چٹوں کی بنا پر لوگوں کو اپنے جانور گلی بازاروں میں باندھنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے جانوروں کے فضلہ جات سے گلیاں بازار بھرے رہتے ہیں اور ہمہ وقت علاقہ مٰں بدبو اور تعفن سے سانس لینا تک دوبھر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو آلودہ ماحول سے نجات دلائی جائے۔