کوٹ سادات اور گرد و نواح میں گھریلو کنکشنز پر کمرشل سرگرمیاں جاری

14 اکتوبر 2016

وہاڑی ( نامہ نگار) محکمہ واپڈا کے افسران کی آشیر باد سے کوٹ سادات اور گردو نواح میں گھریلو کنکشن پر کمرشل استعمال عروج پر پہنچ گیا ہر ماہ لاکھوں روپے کا واپڈا کو ٹیکہ لگایا جانے لگا ایس ای کے کاروائی کے حکم کو بھی ہوا میں اڑا دیاگیا تفصیل کے مطابق کوٹ سادات میں ظہور احمد کے اکاؤنٹ نمبر 0315335-321100 پر پانچ سال سے بیوٹی سیلون چلایا جا رہا ہے اس طرح ولاقہ میں بیسیوں گھریلو کنکشنزپر دھڑلے سے کمرشل استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے جن کے خلاف ایس ای میپکو نے کاروائی کا حکم دیا مگر ایس ڈی او حاجی پور سب ڈویژن نے کوئی کاروائی نہ کی بلکہ کمرشل استعمال کرنے والوں نے درخواست گزاروں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ہیں۔