ساہیوال: 9 اور 10 محرم کو ریسکیو 1122 نے 352 افراد کو طبی امداد فراہم کی
ساہیوال(نامہ نگار) محرم الحرا م 2016کے سلسلہ میں ریسکیو 1122ساہیوال نے شہر کے اندرکسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں۔اور ساہیوال کی تمام اہم امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی شفارشات کو مد نظر رکھتے ایمرجنسی پلان تیار کرگیا ۔ تا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں بروقت لوگو ں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ 9 اور 10 محرم الحرم کے موقع پر ریسکیور1122 ساہیوال نے 352 لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی جبکہ 6 افراد کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد نزدیکی ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ کو بہترین کارگردگی پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ امن وا مان کی ملکی ْصورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہ محرم الحرام میں اٹھائے جانے والے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کے لیے تمام ریسکیورز نے جذبہ حُب اور پوری دلجمعی سے اپنی اپنی ڈیوٹیز دے کر ثابت کردیا کہ دن ہو یارات، اندھی ہو یا طوفان ،زلزلہ ہوآگ،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو 1122 کے جو ان اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے۔ اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ہمیشہ سرگرم رہیں گے۔