ساہیوال: کاسمیٹس انسٹی ٹیوٹ کا کانووکیشن‘ 302 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

14 اکتوبر 2016

ساہیوال(نامہ نگار)کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی آئی ٹی)کا 95واں کانووکیشن ساہیوال کیمپس میں منعقد ہواجس میں 302طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور 11طلباء و طالبات کو میڈلز سے نوازا گیا۔انجینئر جاوید سلیم قریشی (چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل )مہمانِ خصوصی جبکہ ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی (ہلالِ امتیاز ، ستارئہ امتیاز ) ، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی مہمانِ اعزاز تھے۔تقریب میں چوہدری نوریز شکورخان (سابقہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، پیر سید عمران احمد شاہ ولی (ایم این اے)،محمد ارشد ملک (ایم پی اے)، چوہدری ارشد حسین شیخ مسعود اختر ،پروفیسر جاوید رشید ، ممبرز بورڈ آف گورنر، اکیڈمک کونسل، ڈائریکٹرز،پرنسپل آفیسرز،کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار کامسیٹس یونیورسٹی ،میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی اور کثیر تعداد میں والدین نے شرکت کی۔ مذکورہ بالاتقریب میں 302طلباء و طالبات نے ریاضی ،مکینکل انجینئرنگ،کمپیوٹر سائنس ،بی بی اے، ایم بی اے ، ٹیلی کمیونیکشن اینڈ نیٹ ورکنگ اور بائیو سائنسز میں ڈگریاں حاصل کیں جبکہ گیارہ طلباء و طالبات کوگولڈ ،برائونز اور سلور میڈلز سے نوازا گیاجبکہ تین طلبا ء و طالبات کو انسٹی ٹیوٹ میڈلز دیے گئے۔