اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے: چودھری نوریز

14 اکتوبر 2016

ساہیوال(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف ساہیوال کے راہنماء چوہدری نوریز شکور خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا موقف مشئلہ کشمیر پر واضح ہے ۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اُنہوںنے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ مسئلہ اُلجھا ہوا ہے ۔کشمیری عوام حق خود ارادیت کا حق مانگ رہی ہے جس کے لیے اُنہوںنے کئی قربانیاں دی ہیں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبہ کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔