ساہیوال : انٹر میڈیٹ کے بیالوجی اُردو کے پیپرز میں غلط مارکنگ کے باعث طلبہ پریشان

14 اکتوبر 2016

ساہیوال (نامہ نگار)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی طرف سے بیالوجی اور اردو کے پیپر وں کی مارکنگ نان ٹیکنیکل سٹاف سے کرانے کی وجہ سے انٹر میڈیٹ کے ہزاروں طلباء اور طالبات سوالات کے درست جوابات کے باوجود نمبروں سے محروم کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مارکنگ کا سنٹر دیپالپور کے ایک سکول میں قائم کیا گیا ہے جہاں بیالوجی اور اردو کے پیپروں کی مارکنگ کرائی گئی تو نا ن ٹیکنیکل سٹاف نے مارکنگ کی مارکنگ کرنے والے کوئی کسی مضمون کا سپیشلسٹ ، پروفیسر ، ٹیچر نہ تھاجس نے بیالوجی کے سوال کے درست جواب والے پیپر کو صرف تین نمبر دیے جبکہ سفارشی اور اس سکول کے امیدوار کو پورے نمبر دے دیے گئے ۔اسی طرح اردو کے پیپروں میں مارکنگ کی گئی اس نا انصافی کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک امیدوار نے اپنے بیالوجی کے پیپر پر اسے فیل کرنے کی بنا پر ری چیکنگ کرائی تو وہ نا صرف پاس ہوا بلکہ پورے نمبر دیکر پاس کر دیا گیا ۔ انٹر کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے حکام سے مطالبہ کیا ہے۔