نہرکس عمر خان کی صفائی کر کے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے، حکام سے مطالبہ

14 اکتوبر 2016

میانوالی عیسیٰ خیل (نامہ نگاران) عیسیٰ خیل کے سماجی ورکر خالد اعظم خان نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ نہرکس عمر خان کی بروقت صفائی کر کے اس کے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ اب نہر کس عمر خان میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے پانی آنے والا ہے۔ آگے محکمہ نہر اس کی صفائی کا ٹھیکہ پہلے کر دے تاکہ ٹھیکیدار پہلے صفائی کر کے اس کا پانی لوگوں کی زمینوں تک پہنچائے لیکن محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت اور برائے نام صفائی سے لاکھوں روپے کا قیمتی دریائی نہری پانی ادھر ادھر پھیل کر ضائع ہو جاتا ہے۔ انتظامیہ اور حکومت کو اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینی چاہیے۔