شام میں حملے رکوانے کیلئے نیوزی لینڈ کی سلامتی کونسل میں قرارداد: حلب‘ بمباری جاری‘ ہلاکتیں 145 ہو گئیں

14 اکتوبر 2016

دمشق، ماسکو، واشنگٹن، (بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں) روس اور امریکہ نے شام کے مسئلے پر رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔نو دن پہلے امریکہ نے یہ کہتے ہوئے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا روس جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کرسکا روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کل سوئٹزر لینڈ میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری اور دیگر علاقائی طاقتوں کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس بات کو پوری طرح سے مسترد کردیا ہے کہ شام کے شہر حلب پر بمباری کرنے کی وجہ سے روس کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہون نے فرانس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بیان بازی کی حدتک ہیں جو شام کی حقیقی صورت کی ترجمانی نہیں کرتے فرانس کے ایف ون ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشت گرد شہریوں کے درمیان چھپ جائیں تب بھی وہ ان کا پیچھا کریں گے۔