داعش سے متاثر ہوکر حملے کا منصوبہ بنانے پر 2 لڑکے گرفتار‘ دہشت گردی کی فرد جرم عائد

14 اکتوبر 2016

کینبرا (بی بی سی) آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز گرفتار کئے جانے والے دو نوجوان نام نہاد داعش سے متاثر ہوکر ایک حملہ کرنے والے تھے۔ 16 سالہ ان لڑکوں کو ایک مسجد کے پیچھے سے ایک گلی میں اس وقت پکڑا گیا جبکہ ان کے پاس مبینہ طورپر تلوار طرز کی چھریاں تھیں۔