نیویارک، نیوجرسی بم دھماکوں کے ملزم احمد رحیمی کا عدالت میں صحت جرم سے انکار

14 اکتوبر 2016

الزبتھ (رائٹرز) گزشتہ ماہ نیویارک اور نیوجرسی کے بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار نیویارک کے احمد رحیمی نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز رحیمی نے نیوجرسی کے کورٹ روم میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیا۔ گرفتاری کے دوران جھڑپ میں زخمی ہونے کے باعث وہ ہسپتال سے بیان دے رہا تھا۔