پاکستانی سفیر کی کویتی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات ‘ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

14 اکتوبر 2016

کویت (نمائندہ خصوصی) کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے کویت پارلیمان کے سربراہ مرزوق علی الغانم سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا۔ سفیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہے اور اب بھارتی افواج نے کشمیریوں کی نسل کشی کرنا شروع کر دی ہے۔