ججر نظر بندی کیس: مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) مقامی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی تعمیلی رپورٹ میں پولیس نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے ملزم کی گرفتاری کے لئے چیک شہزاد فارم ہاﺅس پر چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ پرویز مشرف ملک میں ہیں ہی نہیں۔ عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
ججز نظر بندی کیس