مسلمانوں سے تعصب : فرانس میں مسجد کے سامنے خنزیر کا کٹا سر رکھ دیا گیا
پیرس (اے پی پی) فرانس کے شہر نیس میں ایک مسجد کے سامنے خنزیر کے سر کو چھوڑ دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امام مسجد کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں مسجد کے باقاعدہ طور پر افتتاح سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے خنزیر کے سر کو ہٹاتے ہوئے اس مقام کی صفائی کرتے ہوئے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیم اسلامی کونسل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اورتعصب کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے۔