ملتان: نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈزنے بس حادثے میں زخمی شخص کو 50تولے سونا اور نقدی واپس کر دی

14 اکتوبر 2016

ملتان (آئی این پی) ملتان کے نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے بس حادثے میں زخمی مریض کو 50تولے سے زائدسونااورنقدی واپس کر دی۔ تفصیلات کے مطابق زخمی ناصر رحیم یارخان سے سرگودھا جا رہا تھاکہ بس حادثے میں بے ہوش اور زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ملتان کے نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا۔ زخمی مریض کے پاس طلائی زیورات اورنقدی تھی جسے سکیورٹی گارڈز نے دیگر سامان سمیت تحویل میں لے لیاتھا۔ تاہم زخمی ناصر کو ہوش میں آنے کے بعد اس کا 50 تولہ سونا اور نقدی واپس کر دی۔