ترکی: فوجی عدالتوں کے 109 جج برطرف‘ کوسٹ گارڈز میں نئی بھرتیاں ہونگی
انقرہ (رائٹرز) ترکی میں جولائی میں ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق مسلح افواج نے 109 فوجی ججوں کو برطرف کر دیا ہے۔ ان پر اپوزیشن رہنما گولن سے تعلقات کا بھی الزام ہے۔ 32 ہزار افراد کو جیلوں میں بھیجا گیا۔ سول سروسز ٹیچرز اور سکیورٹی فورسز کے ایک لاکھ ارکان کو جرمانے اور معطل کیے گئے مزید 200 فوجی معطل 215 سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ کوسٹ گارڈز کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا 50 افسروں‘ 105 سارجنٹس اور 605 نجی ملازمین درکار ہیں۔