کوٹ رادھا کشن: مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

14 اکتوبر 2016

کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت) مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں کوٹ مرالی اوتاڑ میں محمد علی نامی مدرسے کا طالب علم مقدس اوراق کی بے حرمتی کر رہا تھا امتیاز نے منع کیا تو اس نے بتایا کہ اسے استاد قاری ممتاز نے ایسا کرنے کا کہا ہے۔