مصری شاہ: رکشہ کھڑا کرنے پر ہمسائے کو مُکا مار کر قتل کر دیا

14 اکتوبر 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مصری شاہ کے علاقہ میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازع پر ہمسائے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مُردہ خانہ بھجوا دی۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مصری شاہ کے علاقہ کے رہائشی عمر ریاض کااپنے ہمسائے جاوید سے رکشہ کھڑا کرنے کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا اور ہاتھاپائی کے دوران سینے پر مُکا لگنے سے عمر زمین پر جاگرا اور دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عمر کی ہلاکت مُکا لگنے سے ہوئی ہے‘ تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق معلوم ہو سکیں گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔